
قومی کپتان اور کرکٹرز کی جانب سے کورونا ایس او پیز ہوا میں اڑا دیئے گئے ہیں۔
کورونا وائرس کے متعلق ایس او پیز کے باوجود بھی بابر اعظم، امام الحق، نسیم شاہ مقامی کلب میں ٹریننگ کرتے رہے جبکہ کھلاڑیوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر کی پرواہ بھی نہیں کی گئی اور نہ ہی پی سی بی کی ہدایات مانی گئی۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو پبلک گراونڈز میں جانے سے منع کیا گیا ہے جبکہ کھلاڑیوں کو لوکل کلبز میں بھی پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ کھلاڑیوں کو گھروں میں رہتے ہوئے ٹریننگ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں اور بائیو سیکیور انتظامات نہ ہونے کے باعث قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ بھی نہیں لگایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے قومی ٹیم کا انگلینڈ روانگی کا مجوزہ پلان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News