نیوزی لینڈ کے وزیر کھیل گرانٹ روبرٹسن کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ملک میں مقابلے کرا سکتے ہیں مگر حتمی فیصلہ آئی سی سی کوکرنا ہے۔
نیوزی لینڈ کے وزیر کھیل کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گذشتہ روز کرکٹ آسٹریلیا کے چیئر مین ارل ایڈنگز نے بیان دیا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ٹورنامنٹ منعقد کرنا بہت ہی مشکل ہوگا۔
ارل ایڈنگز نے کہا تھا کہ کورونا کے پیش نظر 16 ٹیموں کو آسٹریلیا میں جمع کرنا بہت زیادہ مشکل ہو گا۔
ایسے میں آسٹریلیا کے پڑوسی ملک نیوزی لینڈ نے آئی سی سی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کی پیشکش کردی ہے۔
نیوزی لینڈ کے وزیر کھیل گرانٹ روبرٹسن کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ملک میں مقابلے کرا سکتے ہیں مگر حتمی فیصلہ آئی سی سی کوکرنا ہے۔ فی الحال ہم آئندہ برس ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔
وزیر کھیل نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی وجہ سے ان کا ملک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
گرانٹ روبرٹسن نے کہا کہ آسٹریلیا نے رواں برس کے آغاز میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کی عمدہ میزبانی کی۔مجھے یقین ہے کہ تمام کرکٹ شائقین اپنے وقت پر ہی مینز ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے بھی پرامید ہوں گے۔
واضح رہے کہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ رواں برس 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے اس کا انعقاد خطرے میں لگ رہا ہے۔
میزبان آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی بھی اس سال میزبانی میں دلچسپی کم ہورہی ہے۔
آسٹریلیا کی تمام تر توجہ سال کے آخر میں بھارت سے ہوم سیریز پر مرکوز ہے جس سے اسے 300 ملین ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔
فی الحال ورلڈ کپ کو ملتوی یا منسوخ نہیں کیا گیا تاہم آئی سی سی اسکا باضابطہ اعلان اگلے ماہ کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
