
سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ کر انسپکٹر وقاص رضوان کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کردیا،ایف آئی اے انسپکٹر وقاص رضوان نے سابق فاسٹ باؤلر کو آج طلب کررکھا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کی جانب سے اپنے وکیل ابوذر سلمان نیازی کے توسط سے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
خط کے متن میں انسپکٹر وقاص رضوان کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ہے کیونکہ سائبر کرائم انسپکٹر رضوان وقاص نے باولر شعیب اخترکو آج طلب کررکھا تھا، تاہم سابق فاسٹ باؤلر نے گزشتہ روز ہی ایف آئی اے میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس سے متعلق انسپکٹر وقاص رضوان کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر سینیئرز سے مشاورت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News