Advertisement
Advertisement
Advertisement

یونس خان کے آنے سے ٹیم کو بہت فرق پڑے گا، سرفراز احمد

Now Reading:

یونس خان کے آنے سے ٹیم کو بہت فرق پڑے گا، سرفراز احمد
سرفراز احمد

سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ یونس خان کے آنے سے ٹیم کو بہت فرق پڑے گا۔

سابق کپتان سرفراز احمد  نے دورہ انگلینڈ  کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں  واپسی کے بعد ویڈیو لنک  پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ انگلینڈ کا ٹور ہمیشہ مشکل ہوتا ہے   ، یونس خان کے آنے سے ٹیم کو بہت فرق پڑے گا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کپتانی کے ساتھ ساتھ اچانک تینوں فارمیٹ سے باہر ہوجانے پر بہت افسوس ہوا تھا لیکن کبھی مایوس نہیں ہوا، مجھے یقین تھا کہ ایک دن ضرور کم بیک کروں گا۔ موقع ملا تو ٹیم کے لئے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔

سابق کپتان نے تسلیم کیا کہ کپتانی کے دور میں ان سے کچھ غلطیاں ضرور سرزد ہوئیں تھیں جس کی وجہ سے انہیں باہر کیا گیا۔ٹیم سے باہر ہوا تو مسلسل کرکٹ کھیلتا رہا ، فارم بحال کی اور  فٹنس پر بھی محنت جاری رکھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کم بیک بلکل ڈیبیو کی طرح ہوتا ہے ،ٹیم میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں ۔

Advertisement

سرفراز احمد نے کہا کہ  ڈبل سنچری بنانا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے ،موقع ملا تو لمبی اننگز کھیلوں گا ۔

سابق کپتان نے کہا کہ کورونا وباء کی صورتحال میں انگلینڈ جانے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ،یہ فیصلہ تمام کھلاڑیوں کا اپنا فیصلہ ہے ۔ انگلینڈ کا دورہ طویل ہے اور کھلاڑیوں کی تعداد کے حساب سے کوچنگ اسٹاف بھی ترتیب دیا گیا ہے تاکہ کسی کھلاڑی کو مسئلہ پیش نہ آئے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر