Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس، آئی سی سی نے قوانین میں بڑی تبدیلیاں کردیں

Now Reading:

کورونا وائرس، آئی سی سی نے قوانین میں بڑی تبدیلیاں کردیں
آئی سی سی

کورونا وائرس کی وباء کے سبب جہاں دنیا بھر میں لوگوں کے معمولات زندگی میں تبدیلی واقع ہوئی ہے  وہیں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی اس سے متاثر ہوئی ہیں۔

اسی تناظر میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے  کرکٹ قوانین میں چند بڑی تبدیلیاں کی ہیں جو بعض  ماہرین کے مطابق کرکٹ  مقابلوں میں عدم توازن کا پیش  خیمہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

قوانین میں پہلی بڑی تبدیلی بال کو چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی ہے۔

اگر کوئی کھلاڑی گیند پر تھوک لگاتا ہے تو  ابتداء میں  امپائرز کھلاڑیوں کی ایڈجسٹمنٹ کے ابتدائی دور میں کچھ نرمی کے ساتھ صورتحال کو سنبھال لیں گے ، لیکن اس کے نتیجے میں ٹیم کو انتباہ ملے گا۔

ایک ٹیم کو  ایک اننگز میں دو بار متنبہ کیا جائے  گا لیکن گیند پر بار بار تھوک کے استعمال سے 5 رنز کا جرمانہ ہوگا۔

جب بھی گیند پر تھوک لگا کر چمکایا جائے گا تو   امپائرز کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ کھیل کو دوبارہ شروع کرنے سے پہلے گیند کو اچھی طرح  صاف کریں۔

Advertisement

بعض سابق بالرز کا خیال ہے کہ ایسا کرنے سے بلے بازوں کو بالرز پر سبقت حاصل ہوگی کیونکہ بال نہ چمکانے سے اسے سوئنگ اور ریورس سوئنگ کرنا  تو تقریباً نا ممکن ہو جائےگا۔

دوسری اہم تبدیلی  ٹیسٹ میچ کے دوران پلیئنگ الیون میں شامل کسی بھی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر اسے  اسکواڈ کے کسی دوسرے کھلاڑی سے تبدیل کیا جاسکے گا۔

میچ ریفری ایک جیسے کھلاڑیوں  مثلاً  فاسٹ بالر کی جگہ فاسٹ بالر  کو ہی ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دے گا۔ تاہم یہ قانون ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میں لاگو نہیں ہوگا۔

تیسری تبدیلی نیوٹرل امپائرز کی تقرری کا خاتمہ ہے۔ آئی سی سی نے  بین الاقوامی سفر کے ساتھ موجودہ لاجسٹک چیلنجوں کی وجہ سے غیر نیوٹرل امپائرز کی تقرری کے تقاضے کو تمام بین الاقوامی فارمیٹس سے عارضی طور پر ختم کردیا ہے۔

اس تبدیلی سے آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ آفیشلز اور انٹرنیشنل پینل آف میچ آفیشلز سے مقامی سطح پر میچ کے عہدیدار مقرر کرسکے گی۔

آئی سی سی نے اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ  نیوٹرل امپائرز کی غیر موجودگی میں کم تجربہ کار امپائرز فرائض انجام دیں گے ،میچ کی ہر اننگز میں ہر ٹیم کے لیے ایک اضافی ڈی آر ایس کی بھی تصدیق کی ہے ۔

Advertisement

اس اضافے کے بعد ہر ٹیم  کو ٹیسٹ میچ کی ہر اننگز میں تین جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں دو ، دو ڈی آر ایس ملیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر