قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے ایک ہی دن میں کورونا وائرس کو شکست دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں محمد حفیظ نے بتایا کہ پی سی بی کی ٹیسٹنگ رپورٹ مثبت آنے پر انہوں نے تسلی کے لیے اپنا اور اپنے گھر والوں کا نجی لیبارٹری سے دوبارہ ٹیسٹ کروایا۔
انہوں نے کہا کہ نجی لیبارٹری سے کرایا گیا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے، اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے۔
https://twitter.com/MHafeez22/status/1275689746765840395
یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے جاری کردہ کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹ میں محمد حفیظ کا نام مثبت والی فہرست میں شامل تھا۔
محمد حفیظ نے اس رپورٹ کے بعد اپنے ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں اور مجھ میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہیں تاہم میں نے خود کو اپنی فیملی سے فوری طور پر آئسولیٹ کر لیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں دو ہفتوں سے رننگ ،جم اور سخت ٹریننگ کرتا رہا ہوں اور میں اس وقت خود کو بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں ۔
Tested Corona positive acc to test arranged by PCB but Alham du Lillah I m absolutely fine and asymptomatic, immediately isolated myself from my family.i hv been Running, doing gym, practicing hard in last 2 weeks nd feeling absolutely fine. Waiting for my family test reports 🤲🏼
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) June 24, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
