
انٹرنیشل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے چیئرمین ششانک منوہر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کی جگہ ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے آج ہونے والے بورڈ اجلاس کے بعد عمران خواجہ کو اگلے انتخابات تک چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔
آئی سی سی کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے اگلے ہفتہ انتخاب کے شیڈول کی منظور ی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ ششانک منوہر دو سال کی مدت کے لیے منتخب ہوئےتھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News