Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق اولمپیئن اسد ملک ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Now Reading:

سابق اولمپیئن اسد ملک ٹریفک حادثے میں جاں بحق
اسد ملک

پاکستان ہاکی کے سابق کپتان و اولپمپیئن اسد ملک ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی کے سابق کپتان و اولپمپیئن اسد ملک گذشتہ رات ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئیں۔

اسد ملک کا تعلق ہاکی کھیلنے والی فیملی سے ہے ۔ان کے چھوٹے بھائی سعید انور کے علاوہ بھتیجے انجم سعید اور نعیم امجد بھی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

اسد ملک کی فیملی پاکستان کی واحد فیملی ہے جس کے 4 افراد نے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

اسد ملک 1968 کے اولمپکس میں گولڈ میڈل   حاصل کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔اس کے علاوہ انہوں نے 1964 اور 1972 کے اولمپکس میں سلور میڈل بھی جیتا تھا۔

Advertisement

اسد ملک نے ایشین گیمز میں دو گولڈ کے علاوہ ایک سلور میڈل بھی جیتا۔ 1962ء کی جکارتہ ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا تھا جس میں اسد ملک بھی شریک تھے۔

سابق اولمپیئن میونخ اولمپکس 1972 کا سلور میڈل، بنکاک میں ہونے والی ایشین گیمز 1966 کا سلور میڈل اور بنکاک میں ہی ہونے والے ایشین گیمز 1970 کا گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

اس کے علاوہ جب پاکستان نے 1971 میں پہلا ہاکی ورلڈ کپ جیتا تو اس وقت اسد ملک ٹیم کے نائب کپتان تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ 2025: گوگل نے ڈوڈل بدل ڈالا
ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ماتم شروع ہو گیا
شاہد آفریدی کا مودی کو کرارا جواب؛ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی طیاروں کی تباہی یاد دلادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر