سری لنکن پولیس نے ورلڈ کپ 2011 کے فائنل مقابلے کو کلین چٹ دے کر انکوائری ختم کردی۔
سری لنکن پولیس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2011 کے فائنل میں مبینہ فکسنگ کی تحقیقات میں فکسنگ کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے۔
سری لنکن پولیس نے ورلڈ کپ 2011 کے فائنل مقابلے کو کلین چٹ دے کر معاملے کی انکوئری ختم کر دی۔
سری لنکن پولیس کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں دوکھلاڑی اور ایک چیف سلیکٹر سے تفتیش کی ، تینوں افراد کی وضاحتوں سے مطمئن ہیں ۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز سری لنکن کرکٹ کے سابق کپتان کمار سنگا کارا سے تحقیقاتی یونٹ نے نو گھنٹے سوال جواب کیے تھے۔ان سے قبل اروندا ڈی سلوا اور اوپننگ بلے باز اوپل تھارنگا نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔
تحقیقاتی یونٹ نے سرلنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کا بھی بیان ریکارڈُکیا تھا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2011 کے فائنل میں سری لنکن ٹیم کو بھارت سے شکست ہوئی تھی۔ کمار سنگاکارا اس وقت سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔
گذشتہ ماہ سری لنکا کے سابق وزیر کھیل کے فکسنگ کے بیان کے بعد تحقیقات شروع ہوئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
