
پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان کی نمائندگی نہ کرنے پر افسوس ہوا تھا۔
لاہور میں ایک انٹروی کے دوران پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کا کہنا تھا کہ پاکستان چھوڑ کر جانے اور پاکستان کی نمائندگی نہ کرنے کا بہت دکھ ہوا تھا ۔
عمران طاہر کا کہنا تھا کہ بڑا کرکٹر بنانے میں لاہور کرکٹ کابہت بڑا ہاتھ ہے ۔ مجھے لاہور میں کرکٹ کھیلنے پرفخر ہے ۔ پاکستان میں ساری کرکٹ کھیلا مگر یہاں موقع نہ ملنے کا افسوس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقا کی طرف سے کھیلنے کا سب سے زیادہ کریڈٹ میری اہلیہ کو جاتا ہے ۔ میں نے جنوبی افریقا شفٹ ہونے کا جو فیصلہ کیااللہ نے اس میں برکت ڈالی ۔
عمران طاہر نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو کے چیمپئن کا فیصلہ گراؤنڈ میں ہو تو زیادہ اچھا ہوگا۔ اگر باقی میچز نہیں ہوتے تو پھر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن کی ٹیم کو فاتح قرار دیا جائے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News