
یاسر شاہ
پاکستان کے ریکارڈ ساز اسپن بالر یاسر شاہ کا کہنا ہےکہ انگلینڈ میں وکٹیں پاکستانی باؤلرز کو سپورٹ کرتی ہیں۔
ووسٹرشائر میں ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتےہوئے لیگ اسپنریاسرشاہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں جولائی اور اگست کے ماہ میں باؤلرز کو مدد ملتی ہے۔
یاسر شاہ نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ بھی تجربہ کار ہے، انگلینڈ سے مقابلہ ٹف ہوگا۔ کرکٹ ٹیم گیم ہے، اس میں سب کو مل کر اچھا پرفارم کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میچز سے قبل پاکستانی ٹیم کو یہاں بھرپور تیاری کا موقع مل رہا ہے۔
یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ کچھ عرصے سے میری کارکردگی اچھی نہیں رہی، میں اس پر کام کررہا ہوں۔ انجری کے باعث میرے لیے کم بیک کرنا مشکل تھا۔میں اپنی گگلی پر بھی کام کررہا ہوں، بہتری آرہی ہے۔ مشتاق احمد اسپنرز کی بھرپور مدد کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News