
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بہترین بولنگ نے جیسن ہولڈر کو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر پہنچا دیا۔
آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 7 وکٹس لے کر جیسن ہولڈر ایک درجہ ترقی پاکر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔
بیٹنگ کی ابتدائی تین رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، بھارت کے ویرات کوہلی اور آسٹریلیا کے مارنس لبوشین بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی ابتدائی تین رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر،انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور بھارت کے رویندرا جدیجا بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News