انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے افریقی ملک سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں 2022 میں شیڈول یوتھ اولمپک گیمز کو 2 سال کیلئے ملتوی کرنے کی منظوری دیدی۔
گیمز کے چوتھے ایڈیشن کے التواء کی منظوری آئی او سی کے 136ویں اجلاس میں دی گئی۔
اس موقع پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے کہا کہ آئی او سی نے یہ فیصلہ میزبان ملک کی درخواست پر کیا ہے کیونکہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو پہلے ہی ٹوکیو گیمز کے التواء کے سخت فیصلے کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے کئی عالمی ایونٹ متاثر ہوئے ہیں اور ان کے شیڈول کو تبدیل کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹوکیو گیمز کے التواء کی وجہ سے اب آئی او سی کے پاس 3 سالوں میں تین بڑے ایونٹس کے انعقاد کا موقع ہوگا جبکہ میزبان ملک سینیگال کے پاس بھی زیادہ بہتر تیاریوں کیلئے مناسب وقت میسر آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ التواء کے باوجود گیمز کے 2026 کے ہونے والے ایونٹ میں وہ تمام ایونٹس موجود ہوں گے جو 2022 کیلئے شیڈول تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
