
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کی پلاننگ شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ سیزن اکتوبر کے آغاز میں کروانے کی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے، اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان سے مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایس او پیز تیار کیے جا رہے ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ سیزن انٹرنیشنل کرکٹ کے ایس او پیز کے تحت شروع ہوگا۔
کرکٹ سیزن کے لیے ایس اوپیز کو رواں ہفتے فائنل کر لیا جائے گا جبکہ کورونا وائرس کے باعث کرکٹ سیزن کو مختصر کرنے کا فیصلہ ستمبر میں ہوگا۔
اس کے علاوہ شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور اسٹاف کا پہلے کورونا ٹیسٹ کروانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ڈومیسٹک سیزن کو محدود شہروں میں کروانے کی تجویز زیر غور ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News