انگلینڈ کے فاسٹ بالر اسٹورٹ براڈ 500 ٹیسٹ وکٹس لینے والے دنیا کے ساتویں بالر بن گئے۔
اسٹورٹ براڈ نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کریگ براتھویٹ کو ایل بی ڈبلیو کر کے انجام دیا۔
اسٹورٹ براڈ 500 ٹیسٹ وکٹس حاصل کرنے والے انگلینڈ کی جانب سے دوسرے جبکہ مجموعی طور پر چوتھے فاسٹ بالر ہیں۔
500 سے زائد وکٹس حاصل کرنے والوں میں سری لنکا کے آف اسپنر مرلی دھرن 800 وکٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا کے شین وارن 708 وکٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت کے انیل کمبلے 619 وکٹس کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔
Advertisement🚨 5️⃣0️⃣0️⃣ WICKETS 🚨
Stuart Broad has become just the 7th bowler in the history of the game to take 500 Test wickets! 🎉🎉🎉 #ENGvWI pic.twitter.com/3FtgslBTxm
— ICC (@ICC) July 28, 2020
انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 589 وکٹس کے ساتھ چوتھے ، آسٹریلیا کے گلین میک گرا563 وکٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ ویسٹ انڈیز کے کورٹنی واش 519 وکٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان سات بالرز میں سے صرف جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ ہی اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں ، باقی تمام کھلاڑی ریٹائر منٹ لے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
