پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے فاسٹ بالر محمد عامر کی انگلینڈ روانگی کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ بیٹی کی پیدائش کے بعد اب فاسٹ بال محمد عامر انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔
ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر پی سی بی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں مساجر کی ذمہ داریاں نبھانے والے محمد عمران کو بھی انگلینڈ بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔
پروٹوکول کے مطابق سفر کے لیے محمد عامر اور محمد عمران کی جہاز پر روانگی سے قبل ان کے کوویڈ19 کے 2 منفی ٹیسٹ آنا لازمی ہیں۔
AdvertisementUpdate on Amir and Shoaib travel planshttps://t.co/HByd6QPjt7 pic.twitter.com/aiVeNR1phk
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 20, 2020
ان دونوں کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ آج (20 جولائی بروز پیر کو) لیا گیا ہے۔
پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں انہیں لاہور کے بائیو سیکیور ماحول بھجوادیا جائے گا جہاں بدھ کو ان کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ لیا جائے گا۔
محمد عامر کےانگلینڈ میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کی صورت میں وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا جائے گا۔
دوسری جانب شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی میں تاخیر ہوگی، اب وہ اگست کے دوسرے ہفتے میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
