
کورونا وائرس کے سبب ایشاء کپ 2020 کو بھی ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا ءکپ ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اے سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے سبب کیا گیا ہے۔
اےسی سی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایشیاء کپ کے حتمی ملتوی ہونے کا اعلان 9 جولائی کو اے سی سی اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے ایونٹ کی میزبانی سری لنکا کو دینے کی پیشکش کررکھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News