
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا ہے۔
انگلینڈ کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ جمعے سے ساؤتھ ہیمپٹن میں ہی کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پانچوں دن محض ایک ہی اننگز ہی مکمل ہوسکی جبکہ تیسرا دن مکمل واش آؤٹ رہا اور پانچوں دن بھی مجموعی طور پر ایک سو چھتیس اوورز ممکن ہوسکے۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں دو سو چھتیس رنز اسکور کیئے تھے جس میں محمد رضوان باہتر اور عابد علی ساٹھ رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہانگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں براڈ نے چار اور اینڈرسن نے تین وکٹیں اپنے نام کیں۔
https://twitter.com/ICC/status/1295421383284011010
جواب میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو دس رنز پر ڈیکلیئر کی جبکہ زاک کرالی نے ترپن رنز اسکور کیے، محمد عباس نے دو رنز، شاہین آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی اور یوں دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز کا دوسرا میچ ڈرا ہوگیا۔
پاکستان کو اب سیریز بچانے کا چیلینج درپیش ہے جبکہ یاد رہے کہ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ جمعے سے ساؤتھ ہیمپٹن میں ہی شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News