انگلینڈ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کامیاب
انگلینڈ نے کپتان این مورگن کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت پاکستان...
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ کھلاڑیوں کو طویل فارمیٹ کی کرکٹ کے لیے ذہنی طور پر تیار کریں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہےکہ میرے لیے اہم یہ ہے کہ کھلاڑی ٹیسٹ میچ ضرور کھیلیں،میں نے سب کو یہی مشورہ دیا کہ ٹیسٹ فارمیٹ ہی کرکٹ کی اصل روح ہے۔
یونس خان کا کہنا تھا کہ اگر پی سی بی نے مزید موقع دیا تو ٹیم کے ساتھ ضرور کام کروں گا۔ ہم نے مہینے سے زیادہ وقت انگلینڈ میں گزارا ہے ، اس عرصے میں کھلاڑیوں کے ساتھ بہت کچھ سیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شان مسعود کی پہلے ٹیسٹ اور اظہر علی کی آخری ٹیسٹ اننگز بہترین تھی۔ مجھے عرصے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی کارکردگی نے خوش کیا۔
گذشتہ روز کے ٹی ٹوئنٹی میچ سے متعلق یونس خان کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز اچھی تھی، لڑکوں نے مثبت کھیل پیش کیا بس کل دس سے پندرہ رنز کم تھے،ہم تھوڑا اور رنز بناتے تو جیت سکتے تھے۔
یونس خان نے کہا کہ بابر اعظم کافی عرصے سےکپتانی کر رہے ہیں۔خود فیصلے کرنے کی طاقت بابر کو لانی پڑے گی۔ اگر فیصلہ غلط بھی ہو تو پرواہ نہ کریں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News