Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی

Now Reading:

قومی کرکٹ ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی
قومی کرکٹ ٹیم

انگلینڈ کا طویل دورہ کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ ٹیم ایک ماہ سے زائد مدت کے دورہ انگلینڈ سے آج وطن واپس آرہی ہے۔

بالنگ کوچ وقار یونس ، شاہین شاہ آفریدی ،شعیب ملک، بابر اعظم اور عماد وسیم  انگلینڈ میں ہی قیام کریں گے۔

شاہین آفریدی ہیمپشائر کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم اور عماد وسیم  کے بھی کاؤنٹی کرکٹ کے ساتھ معاہدے ہیں۔

قومی اسکواڈ پرائیویٹ جہاز پر آج وطن واپس پہنچے گا۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم تین ٹیسٹ میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے انگلینڈ گئی تھی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹیم انگلینڈ  پہنچنے کے بعد 14 روز قرنطینہ میں رہی تھی اور اس کے بعد بھی دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں کو بائیو سیکیور ببل میں رکھا گیا تھا۔

ٹیسٹ سیریز 0-1 سے انگلینڈ کے نام رہی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر