Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار

Now Reading:

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار

تفصیلات کے مطابق  سنٹرل پنجاب فرسٹ الیون  کے آل راؤنڈر فہیم اشرف فٹنس مسائل کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ان کی جگہ علی شان  کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم ناردرن نے عماد وسیم کے متبادل کے طور پر محمد اسماعیل کو شامل کر لیا ہے جبکہ  سندھ فرسٹ الیون کے انجری  کےشکار کھلاڑی رومان رئیس کے متبادل غلام مدثر ہوں گے ۔

سندھ فرسٹ الیون میں شامل ہونے والے غلام مدثر کی جگہ تابش خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔

بلوچستان سیکنڈ الیون میں سمیع اسلم کی جگہ عظیم گھمن  کو شامل کیا گیا ہے۔

احسن بیگ کو سدرن پنجاب میں محمد عرفان کے متبادل کے طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا پہلا مرحلہ کل سے ملتان میں شروع ہو گا۔

30 ستمبر بروز بدھ سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔

33 میچوں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر ہوگا۔

خیبرپختونخوا کے  خلاف ایونٹ کاافتتاحی میچ کھیلنے والی ناردرن کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ایونٹ میں ہر روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ سہ پہر 3 اور دوسرا شام ساڑھے 7 بجے  شروع ہوگا۔

ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی تھامنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر