
وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمارے کھلاڑیوں نے کرکٹ، ہاکی، اسکواش اور دیگر روایتی کھیلوں میں سالہا سال ملک کا نام روشن کیا پر بد قسمتی سے سفارشی کلچر، کرپشن، میرٹ کی حوصلہ شکنی اور نا اہلی کی وجہ سے کھیلوں میں کارکردگی بتدریج غیر معیاری ہوتی چلی گئی۔
وزیراعظم نے ضلعی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ اور مقابلہ سازی کے لئے تنظیمی ڈھا نچے کی از سر نو تشکیل سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ازسر نو تشکیل سازی سے پاکستان میں کھیلوں کی بحالی کا آغاز ہوگا کیونکہ ماضی کا کھیلوں کا تنظیمی ڈھانچہ نہ صرف غیر فعال ہو چکا ہے بلکہ اس غیر فعال ڈھانچے کی وجہ سے قومی ٹیلنٹ کی بھی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔
وزیراعظم نے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی سطح پر اسپورٹس بورڈذ کی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے از سر نو موثر تشکیل، اور پاکستان کانیا سپورٹس میپ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ قومی اور روایتی کھیلوں میں نمایاں کار کردگی دکھانے اور ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے اور ان کو کھیلوں کے مزید فروغ کے لئے آئیڈیل پلیٹ فارم میسر ہونا چاہئے۔
اجلاس کے دوران وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وزیراعظم کو پاکستان اسپورٹس بورڈ میں ملک میں کھیلوں کے فروغ، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے ویژن کی روشنی میں ازسر نو تنظیم سازی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی۔
یاد رہے کہ اجلاس میں وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا اور سینیئر افسران شریک ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News