وزیر اعظم سے ملاقات کرنے پر پی سی بی ہیڈ کوچ و سینئر کھلاڑیوں سے ناراض
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے ہیڈ کوچ مصباح الحق، ٹیسٹ کپتان اظہرعلی اورمحمد حفیظ کے گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تینوں کرکٹرز کی گذشتہ روز بورڈ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بھی وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں محمد حفیظ، مصباح الحق اوراظہر علی نے براہ راست وزیراعظم عمران خان کے سامنے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا معاملہ اٹھایا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور اظہر علی کی جانب سے پیٹرن ان چیف عمران خان سے براہ راست رابطہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب آل راؤنڈر محمد حفیظ کے رویے پر بھی پی سی بی خوش دکھائی نہیں دے رہا ۔
تینوں کھلاڑیوں کی جانب سے براہ راست رابطوں نے کرکٹ بورڈ کےاعلیٰ حکام کو بھی حیران کردیا ہے۔کھلاڑیوں کے براہ راست رابطوں نے پالیسی اور آئین پر بات کرکے پی سی بی کو بائی پاس کیا ہے۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدے میں ہیں، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں جبکہ محمد حفیظ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News