
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے ورلڈ کلاس کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق بدھ 30 ستمبر سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں وسیم اکرم، رمیز راجہ اور بازید خان کمنٹری کریں گے۔
ان کے علاوہ اظہر علی، مرینہ اقبال، زینب عباس،سکندر بخت، ثناء میر، طارق سعید، سویرا پاشا اور شہزار محمد بھی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کمنٹری کریں گے۔
World-class commentary panel to bring #NationalT20Cup to households
AdvertisementMore: https://t.co/crKleyOF1f#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/nw1B5sdO3l
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 29, 2020
30 ستمبر بروز بدھ سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔
33 میچوں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر ہوگا۔
خیبرپختونخوا کے خلاف ایونٹ کاافتتاحی میچ کھیلنے والی ناردرن کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ایونٹ میں ہر روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ سہ پہر 3 اور دوسرا شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی تھامنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News