Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کا کرکٹ کی سرگرمیوں کی مرحلہ وار اور محتاط بحالی کا اعلان

Now Reading:

پی سی بی کا کرکٹ کی سرگرمیوں کی مرحلہ وار اور محتاط بحالی کا اعلان
پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )نے  کرکٹ کی سرگرمیوں کی مرحلہ وار اور محتاط بحالی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ہائی پرفارمنس سینٹر کی سہولیات کے بتدریج استعمال سے متعلق فریم ورک تیار کرلیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ فی الحال ایچ گروپس، مینز اور ویمنز کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے موجودہ کرکٹرز کے لیے سہولیات کھول رہے۔

جن کھلاڑیوں کا ری ہیب جاری ہے  وہ بھی پی سی بی کی سہولیات استعمال کرسکتے ہیں۔ایس او پیز کے مطابق اہل کرکٹرز کو سہولیات کے استعمال سے  قبل پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

پی سی بی  نے تفریحی کرکٹ کے منتظمین اور کھلاڑیوں سے کورونا وائرس پروٹوکولز پر مکمل عملدرآمد کی درخواست کی ہے۔

Advertisement

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں، مستقبل قریب میں مزید کھلاڑیوں کے  لیے  بھی دروازے کھولیں گے۔

ندیم خان نے مزید کہا کہ تفریحی کرکٹ ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے مگر اس کے منتظمین اور شرکاء سے کورونا وائرس کے پروٹوکولز پر عملدرآمد کی درخواست ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پروٹوکولز پر عمل کرنا خود ان کے اور کھیل کے لیے ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر