
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز آج سے ملتان میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ایونٹ کا افتتاحی میچ نادرن اور خیبرپختونخوا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ تمام ٹیموں کو ملتان کے نجی ہوٹل میں قیام کروایا گیا ہے اور ہوٹل کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ٹیموں کو اسٹڈیم تک لے جانے کے لیے دو روٹس رکھے گئے ہیں۔ پہلا روٹ ابدالی روڈ سے پرانا شجاع آباد روڈ ، بہالپور بائی پاس ، وہاڑی چوک سے اسٹیڈیم کا رکھا گیا ہے۔
https://twitter.com/NT20Cup/status/1311208581971283968
دوسرا روٹ ابدالی روڈ سے کملہ چوک سے 9 نمبر چنگی ، چوک قزافی، سبزی منڈی ، وہاڑی چوک سے اسٹڈیم رکھا گیا ہے۔
پی سی بی نے پہلے میچ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ آج کھیلے جانے والے میچ میں رمیز راجہ اور بازید خان کمنٹری کریں گے ۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ ابتدائی دو میچز میں کمنٹری کریں گے ۔ بازید خان پہلا راؤنڈ جو ملتان میں کھیلا جائے گا اس میں کمنٹری کریں گے ۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کو 14 کیمروں سے لائیو نشر کیا جائے گا ۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں قومی زبان اردو میں بھی کمنٹری ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News