
علیم ڈار
عالمی اعزاز کے حامل پاکستانی امپائر علیم ڈار ایک اور اعزاز حاصل کرنے والے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار کل پاکستان اور زمبابوے کے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے کر سب سے زیادہ ون ڈے میچز میں امپائرنگ کا اعزاز اپنے نام کرلیں گے۔
علیم ڈار اب تک 209 میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں ۔کل وہ 210 ویں میچ میں امپائرنگ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کے روڈی کوئرٹزن (209) اور نیوزی لینڈ کے بلی باؤڈن (200) کے علاوہ کوئی بھی 200 یا اس سے زائد میچز میں امپائرنگ نہیں کر سکا ہے۔
واضح رہے کہ علیم ڈار کو سب سے زیادہ (132) میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
اب علیم ڈار کو اپنے ہم وطن احسن رضا کا سب سے زیادہ 49 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف تین مزید میچز درکار ہیں۔
اس طرح وہ وقت دور نہیں جب وہ تینوں انٹرنیشنل فارمیٹس میں سب سے زیادہ امپائرنگ کرنے والے امپائر بن جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News