Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان کے انٹرنیشنل کرکٹر کار حادثے میں جاں بحق

Now Reading:

افغانستان کے انٹرنیشنل کرکٹر کار حادثے میں جاں بحق

افغان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز نجیب ترکئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹر نجیب ترکئی جلال آباد میں 3 روز قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوکرکوما میں چلے گئے تھے ، آپریشن کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کرگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر  افغان کرکٹ بورڈ نے نجیب ترکئی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اے سی بی اور افغانستان  کے کرکٹ  شائقین اپنے جارحانہ بلے باز اور بہت اچھے انسان نجیب ترکئی کو کھو دینے کے دل توڑ دینے والے بڑے نقصان پر غمزدہ  ہیں۔

واضح رہے کہ  نجیب ترکئی نے اپنے کیریئر کا آغاز2014 میں زمبابوے  کے خلاف میچ کھیل کر کیا تھا۔

 انہوں نے ایک ون ڈے اور 12 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر