Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ میلہ سجنے کو تیار

Now Reading:

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ میلہ سجنے کو تیار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ میلہ سجنے کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں عامر خان باکسنگ اکیڈمی اسپورٹس کمپلیکس میں باکسنگ کے نو مقابلے آج  ہوں گے۔

باکسنگ مقابلوں میں پاکستان، انڈونیشیا،پولینڈ  اور افغانستان کے باکسرز مد مقابل ہوں گے۔پاکستان کے عثمان وزیر ایشین باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل کے  لیے رنگ میں اتریں گے ۔

پہلی فائٹ 5 بجے  شروع ہوگی جبکہ  عثمان وزیر کی ٹائٹل فائٹ 8 بجے  ہوگی ۔ ایشین بوائے عثمان وزیر اور انڈونیشیا کے بویا بلڈوزر مدمقابل ہوں گے۔

فیدر ویٹ میں پاکستان کے نادر بلوچ اور محمد سالم کا مقابلہ ہوگا۔پاکستانی باکسرکامران وہاب ہم وطن محمد زمان سے لائٹ ویٹ کیٹیگری میں  مقابلہ کریں گے۔

Advertisement

سپر لائٹ ویٹ میں پاکستان کے بلال محسود اور افغانستان کے امین الحق میں مقابلہ ہوگا جبکہ ہیوی ویٹ میں پاکستان کے باکسر اللہ بخش اور پولینڈ کے ارطر میں مقابلہ ہوگا۔

پاکستان کے سکندر عباسی اور افغانستان کے جواد حسن سپر فیدر ویٹ میں مد مقابل آئیں گے۔لائٹ ویٹ کیٹیگری میں پاکستانی باکسرز ظہور عباس اور معین خان میں مقابلہ ہوگا۔

مڈل ویٹ کیٹیگری میں پاکستانی باکسر عادل سعید اور عباس علی میں مقابلہ ہوگا ۔

برطانوی باکسر عامر خان سمیت معروف سیلیبریٹیز مقابلے دیکھنے کے لیے موجود  ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر