Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

Now Reading:

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو سنسنی  خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آکلینڈ کے ایڈن پارک میں بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 16 اوورز میں کپتان کیرون پولارڈ کے جارحانہ ناقابل شکست 75 رنز کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

آندرے فلیچر 34 اور فیبیان ایلن 30 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

نیوزی لینڈ کی  جانب سے لوکی فرگیوسن نے 5 جبکہ ٹم ساؤتھی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 176 رنز کا مقررہ ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں کے نقصان پر4گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

Advertisement

جمی نیشم ناقابل شکست 48 ، ڈیبیوٹینٹ کونوے 41 اور مچل سینٹنر 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوشین تھامس نے 2 جبکہ شیلڈن کوٹریل اور کیرون پولارڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شاندار بالنگ کرنے پر نیوزی لینڈ کے لوکی  فرگیوسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر