
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے کوچ ڈین جونز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کپتان اور کراچی کنگز کے بابر اعظم نے بھی آج کی جیت کوچ ڈین جونز کے نام کردی ہے۔
کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر کوچ ڈین جونز کے ساتھ تصویر پوسٹ کی ہے، تصویر میں بیٹسمین بابر اعظم نے لکھا کراچی کنگز پہلا فائنل کھیلے گا اور یہ جیت ڈین جونز کے نام ہے۔
This is for you Deano – the first final for #KarachiKings! #GoneButNeverForgotten #DoItForDeano pic.twitter.com/bMZvm0hztJ
Advertisement— Babar Azam (@babarazam258) November 14, 2020
خیال رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کا انتقال بھارت کے شہر ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔
Breaking: Former Australia cricketer, coach and commentator Dean Jones has died at the age of 59. pic.twitter.com/2yXGdRg411
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 24, 2020
ڈین جونز پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے موجودہ کوچ تھے۔
اس سے قبل وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے بھی کوچنگ کی خدمات انجام دے چکے ہیں اور اسے دو مرتبہ چیمپئن بنواچکے ہیں۔
Dean Jones: 1961-2020 – an icon of the game gone way too soon. RIP
OBITUARY ▶️ https://t.co/ZTKMNBg1Yb pic.twitter.com/hT3zgK1KgG
Advertisement— ICC (@ICC) September 24, 2020
1984 سے 1994 تک کے اپنے دس سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں ڈین جونز نے 52 ٹیسٹ اور 164 ایک روزہ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے بعد ڈین جونز نے کوچنگ اور کمنٹری میں بھی بہت نام کمایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News