
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نظر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بے اوول میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں صرف 2.2 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔
بارش کے باعث میچ رکا تو ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 2.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 25 رنز بنارکھےتھے تاہم شدید بارش کے سبب میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔
Play abandoned at the Bay Oval!
AdvertisementThe third #NZvWI T20I has been called off due to persistent rain 🌧️🌧️
New Zealand take the series 2-0. pic.twitter.com/pyuYg4gL01
— ICC (@ICC) November 30, 2020
یاد رہے کہ اس قبل کھیلے گئے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کرکے تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کی ہوئی تھی۔
سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر لوکی فرگیوسن کو دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News