Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، وسیم خان

Now Reading:

دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان  کا کہنا ہے کہ  دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پاکستان کھیلوں  کے لیے محفوظ ملک ہے۔

ویڈیو پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان   کا کہنا تھا کہ   خوشی ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اکتوبر 2021 میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ یہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا 16 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی  کا کہنا تھا کہ  جنوری میں کھلاڑیوں کی مصروفیت کے باعث انگلینڈ نے یہ دورہ اکتوبر میں شیڈول کرنے کی تجویز دی تھی۔ اس دورے کو حتمی شکل دینے کے لیے گذشتہ سال سے کام کررہے تھے۔

وسیم خان نے مزید کہا کہ  انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کی گذشتہ سال پاکستان آمد اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔ اس سے قبل ہم ایک دہائی کے بعد پاکستان میں کسی بھی ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرچکے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ   انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے یہاں موجود کرکٹ فینز بہت خوش ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے احتجاج اور یو اے ای سے میچ پر بھارتی میڈیا آئی سی سی پر برس پڑا
آئی سی سی کا دہرا معیار ، 2008 میں بھارتی ٹیم کے احتجاج پر امپائراسٹیوبکنر کوہٹادیا گیا تھا
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
مصافحے کے بعد نیا انکار؛ سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، میچ ہارنے پر راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی
پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر