
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یونس خان کی تقرری کم از کم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 تک کے لیے کی گئی ہے۔
اکتوبر/ نومبر 2022 میں آسٹریلیا میں شیڈول ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔
PCB confirms appointments of Younis and Arshad
More 👉 https://t.co/jyFqtoh677 pic.twitter.com/0zILzwLwqxAdvertisement— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 12, 2020
اس سے قبل یونس خان نے دورہ انگلینڈ میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کیں تھیں ۔ سابق کپتان اب دورہ نیوزی لینڈ میں بھی یہی کردار نبھائیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 23 نومبر کو نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔
جب قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ مصروفیت نہیں ہوگی تو یونس خان حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کام کریں گے۔ اس سلسلے میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر ایک مکمل پروگرام تشکیل دے گا۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1326789140004941826
یونس خان نے 118 ٹیسٹ میچز میں 10099 جبکہ 265 ایک روزہ انٹر نیشنل میچز میں 7249 اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچز میں 442 رنز اسکور کیے ہیں ۔
انہیں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 34 ٹیسٹ سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کا بہترین اسکور 2009 میں کراچی میں سری لنکا کے خلاف 313 رنزتھا۔
یونس خان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی تھے ،ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News