Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 2020: سپر اوور میں ملتان کو شکست ،کراچی فائنل میں

Now Reading:

پی ایس ایل 2020: سپر اوور میں ملتان کو شکست ،کراچی فائنل میں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 2020 کے کوالیفائر میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سپر اوور میں شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوالیفائر میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر  ملتان سلطانز پہلے  بیٹنگ کرنے  کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز کی ٹیم روی بوپارہ کے 40  رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں  7 وکٹوں کےنقصان پر 141 رنز بناسکی۔

روی بوپارہ کے علاوہ  سہیل تنویر 25 اور ذیشان اشرف 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔خوشدل شاہ 17 اور شاہد آفریدی 12 رنز بناسکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے 2،2 جبکہ کپتان عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز  کی ٹیم بابر اعظم کی نصف سنچری کی بدولت  مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز ہی بناسکی جس کے بعد میچ کا نتیجہ سپراوور کے ذریعے طے پایا۔

کراچی کنگز کی جانب سے  بابر اعظم 65  ، کپتان عماد وسیم27 اور ایلکس ہیلز 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Advertisement

ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر نے 3 جبکہ محمد الیاس ، شاہد آفریدی اور عمران طاہر ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کی ٹیم نے پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم اب لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ایلیمینیٹر 1 کی فاتح ٹیم سے  کل مد مقابل ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر