پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے 11 نومبر کو اہم فیصلوں کا اعلان کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کی جانب سے 11 نومبر کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم اور پاکستان شاہین کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان بھی 11 نومبر کو کیے جانے کا امکان ہے۔ ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی جگہ بابر اعظم کو کپتانی کی ذمہ داری دینے کا پلان ہے ۔ پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران نے اس حوالے سے مشاورت مکمل کر لی۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم کے ٹیسٹ کپتان بننے کی صورت میں محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان یونس خان کی خدمات حاصل کرنے میں پی سی بی کی دلچسپی برقرار ہے ، یونس خان کے حوالے سے بھی فیصلے کا اعلان 11 نومبر کو کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان سمیت ممکنہ کھلاڑیوں پر حتمی مشاورت اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے اور ٹیسٹ کپتان کے بارے میں 9 نومبر کی میٹنگ میں پی سی بی کے حکام کی جانب سے بورڈ آف گورنرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
