Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرفراز احمد کی کپتانی میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے، بابر اعظم

Now Reading:

سرفراز احمد کی کپتانی میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان بابر  اعظم کا کہنا ہے کہ  سابق کپتان سرفراز احمد کی کپتانی میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کپتان قومی ٹیم بابر اعظم  کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ   پاکستان ٹیم میں جب آیا تو دباؤ بہت تھا لیکن پھر  آہستہ آہستہ عادت ہوجاتی ہے اور بہتری آتی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ مستقبل میں بھی ضرورت پڑی تو اپنے سینئرز سے پوچھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ  دباؤ ہر جگہ ہوتا ہے لیکن کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔  اپنی بیٹنگ پر مزید محنت کررہا ہوں اور اچھی کرکٹ کھیلوں گا۔ بطور کپتان اپنی کارکردگی کو بہتر کروں گا۔

قومی کپتان نے کہا کہ  بیرون ممالک جاکر کھیلنا بھی ایک چیلنج ہوتا ہے ۔کسی بھی ملک میں جائیں  تو سنچری بنانا ٹارگٹ ہوتا ہے۔ کوشش کریں گے کہ بہترین کرکٹ کھیلیں۔

Advertisement

بابر اعظم نے کہا کہ قومی ٹیم بیک ٹو بیک کرکٹ کھیل رہی ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہماری ٹیم کا ریکارڈ اچھا ہے۔ ہماری ٹیم نے انگلینڈ میں بھی اچھی پرفارمنس دی تھی، نوجوان بالرز نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے بہترین باؤلنگ کی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ٹیم میں کوئی گروپنگ نہیں ہوتی بلکہ پوری ٹیم ایک گروپ ہے۔تمام لڑکے ایک دوسرے کی کارکردگی پر خوش ہوتے ہیں،اپنی اچھی کارکردگی کو لے کر آگے چلیں گے۔

قومی کپتان نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم مخالف ہو وہ آسان نہیں ہوتی۔ پی سی بی نے مجھے کپتانی میں پورا بیک اپ کیا ہے۔ کوشش ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر