پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے پلے آف میچز کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے پلے آف میچز کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کل سے پاکستان آمد متوقع ہے۔
لاہور قلندرز کے بین ڈنک، ڈیوڈ ویزے اور سمت پٹیل کل کراچی پہنچ رہے ہیں۔ تمیم اقبال 10 نومبر کو کراچی آئیں گے۔
ملتان سلطانز کے کھلاڑی 8 نومبر کو کراچی آئیں گے۔ ملتان سلطانز کا پہلا پریکٹس سیشن 9 نومبر کو ہوگا۔
پی ایس ایل سے پہلے ٹیموں کے پریکٹس میچز بھی کرائے جائیں گے۔ ٹیموں کے درمیان اور انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز مختلف وینیوز پر ہوں گے۔
کراچی کنگز کے کھلاڑی 9 سے 11 نومبر کے درمیان کراچی آئیں گے۔ وسیم اکرم ڈین جونز کی جگہ کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔
پشاور زلمی کے تمام غیر ملکی کھلاڑی 10 نومبر تک پہنچ جائیں گے۔ زلمی اور دیگر ٹیموں کے مقامی کھلاڑی قائد اعظم ٹرافی اور زمبابوے سیریز کے بعد جوائن کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
