
پہلے ٹیسٹ میچ کی آخری اننگز میں پاکستان کو جیت کے لیے مزید 302 رنز درکار ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 7 وکٹیں حاصل کرنی ہیں۔
ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں3 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنالیے ہیں۔ اظہر علی 34 اور فواد عالم 21 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کے دونوں اوپنرز شان مسعود اور عابد علی بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ حارث سہیل بھی 9 رنز ہی بناسکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 2 جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
AdvertisementStumps at the Bay Oval
🇳🇿 New Zealand : 431 & 180/5 dec
🇵🇰 Pakistan : 239 & 71/3 (38)Pak need 302 runs to win.#NZvPAK Scorecard ➡️ https://t.co/Vp4x6ANipF#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/96bjCtjk7Z
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 29, 2020
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز 180 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 373 رنز کا ہدف دیا تھا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام بلنڈیل 64 اور ٹام لیتھم 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 3 جبکہ محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی ۔نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 431 جبکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 239 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News