کیا شاہد آفریدی انجری کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کا دوسرا سیزن کھیلیں گے؟
سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی نے کا کہنا ہے کہ انسانیت کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں وزیر اعظم نہیں بننا چاہتا ۔
کشمیر پریمیئر لیگ سے متعلق بات چیت کے دوران آل راؤنڈ ر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم چند سال کے لیے آتا ہے میں ساری زندگی کا وزیر اعظم ہوں ۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جب میں کورونا وائرس کے دنوں میں کام کر رہا تھا تو لوگ کہہ رہے تھے کہ یہ وزیراعظم بننا چاہتا ہے، مستحق لوگوں کو ان کا حق دلانا سیاست سے بڑا کام ہے، میں مستحق لوگوں کے لیے کام کرتا رہوں گا اور ہمیشہ وزیراعظم رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے آباؤ اجداد کا تعلق کشمیر سے ہے۔ انتظار کر رہا ہوں کہ کب کشمیر پریمیئر لیگ شروع ہو۔ دل تو کرتا ہے ہر ٹیم کی طرف سے کھیلوں تاکہ لیگ کامیاب ہو۔
شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے مظالم پر کہا کہ جو ظلم کشمیر میں ہو رہا ہےاس کے لیے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ بھارتی حکومت نے جو گجرات میں کیا وہی کچھ کشمیر میں کر رہی ہے ۔ مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اٹھانا ہے۔
کرکٹ کے معاملات پربات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں شعیب اختر ، عبدالرزاق اور میرے ساتھ زیادتی ہوئی ۔ اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے کہ سی سی بی کو کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے آپ کو بھی گروم کرنا چاہیے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
