قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر منصور راناکا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر منصور رانا کاکہنا ہے کہ مینجڈ آئسولیشن میں گزرا یہ وقت مشکل ضرور تھا مگر اب گزر گیا ہے اور تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔
منصور رانا نے مزید کہا کہ ٹیم منیجمنٹ نے لڑکوں کی ذہنی اور جسمانی تندرستی کے لیے مختلف سیشنز کا اہتمام کیا تاہم اس دوران ہم نے گراؤنڈ میں پریکٹس کو بہت مس کیا۔
انہوں نے بتایا کہ قومی اسکواڈ منگل کو کوئینز ٹاؤن روانہ ہورہا ہے۔
مینجر قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ ہم یہ سب بھلا کر اب مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کی ہے۔
منصور رانا نے کہا کہ امید ہے کہ کھلاڑی مختصر وقت میں بھرپور ٹریننگ سیشنز سے مستفید ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
