دنیائے فٹبال کے معروف ترین کھلاڑیوں میں شامل کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ انہوں نے لیونل میسی کو کبھی اپنا حریف نہیں سمجھا۔
تفصیلات کے مطابق پرتگال کی فٹبال ٹیم کے کپتان اور فٹبال کلب یووینٹس کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی لیونل میسی کو اپنا حریف نہیں سمجھا۔
بارسلونا سے چیمپئنز ٹرافی میچ کے موقع پر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میرے ہمیشہ ہی میسی سے اچھے تعلقات رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں گذشتہ 12، 13برس سے میسی کے ساتھ انعامات شیئر کررہا ہوں، وہ اپنی ٹیم کے لیے بہترین صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہیں اور میں بھی ہمیشہ اپنی ٹیم کے کام آنے کی کوشش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کا شمار عہد حاضر کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور دونوں کو کھیل کے مقابلے میں ایک دوسرے کا سخت حریف سمجھا جاتا ہے۔
دوسری جانب اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پیغام میں کرسٹیانو رونالڈو نے لکھا کہ ہم سب نے اسٹیڈیمز میں مداحوں کی کمی محسوس کی، امید ہے چیزیں بہت جلد بدل جائیں گی۔
https://twitter.com/Cristiano/status/1336764001125085184
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
