Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشین بوائے عثمان وزیر کا ایشین باکسنگ ٹائیٹل برقرار

Now Reading:

ایشین بوائے عثمان وزیر کا ایشین باکسنگ ٹائیٹل برقرار

ایشین بوائے عثمان وزیر نے اپنا ایشین باکسنگ ٹائیٹل برقرار رکھا، ویلٹر ویٹ کی بیلٹ کے مقابلے میں انڈونیشیا کے ایس بی لوپز کو تیکنیکی بنیاد پر شکست دی۔

انڈونیشیا کا باکسر چھٹے راؤنڈ میں پیر پر چوٹ لگنے کے بعد مقابلہ جاری نہ رک سکا، مہمان خصوصی گورنر سندھ نے عثمان وزیر کو ٹائیٹل بیلٹ دی، عثمان بےحد خوش اور اگلی فائیٹ کے لئے پرعزم ہے ۔

پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے پروموشن پروفیشنل باکسنگ شو میں دلچسپ مگر یکطرفہ مقابلے ہوئے، پیپلز اسپورٹس کمپلیکس، لیاری منعقدہ حسین شاہ پروموشن فائٹ آف چیمپئنز کے مقابلوں میں کومین کے سوپر فیدر ویٹ میں پاکستان کے آصف ہزارہ نے انڈونیشیا کے جیک کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا جبکہ کومین کی لائٹ ویٹ فلائٹ میں پاکستان کے کامران وہاب نے افغانستان کے عبداللہ کو دوسرے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا۔

قبل ازیں شو کی پہلی فائٹ ٹیم اسد اللہ نے جیت لی، اسد اللہ نےسپر بینٹم ویٹ میں اسامہ ملک کو شکست دے دی، سکندر عباسی نےفیدر ویٹ میں لیاری بوائے نعمان کو دوسرے روانڈ میں ٹیکنیکل ناک آوٹ کردیا، لائٹ ویٹ میں ظہور عباس نے عقیل اصغر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا، پاکستان کے شریف آفریدی اور افعانستان کے احمد سمیر کے درمیان مقابلہ اسپلٹ ڈراہوگیا، ویلٹر ویٹ مقابلے میں عبدالروف نے حسن بلوچ کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر