لاہور کی رہائشی لڑکی کا بابر اعظم پر جنسی ہراسانی کا الزام
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر لاہور کی رہائشی لڑکی...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر الزامات لگانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر الزامات لگانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئیں ۔بابر اعظم کے خلاف حامزہ مختار کا دعویٰ جھوٹ ثابت ہوگیا۔
دو سال قبل دونوں فریقین کے درمیان صلح نامہ بول منظرعام پر لے آیا۔ تھانہ نصیرآباد میں حامزہ مختار اور بابر اعظم کے درمیان صلح ہوئی تھی۔
صلح نامے میں پولیس نے شادی کرنے کا کہا تھا۔حامزہ مختار اور بابر اعظم کے درمیان تمام معاملات ختم ہونے کا معاہدہ ہوا تھا۔
اپریل 2018 میں ہونے والے صلح نامے میں دونوں فریقین ایک دوسرے سے الگ ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ28 نومبر کو لاہور کی رہائشی لڑکی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔
حامزہ مختار نامی لڑکی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم دس سال سے مجھے شادی کے نام پر جنسی ہراسگی کا نشانہ بنارہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News