
آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں محمد عامر ترقی پاکر ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔
بالرز کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ ایک درجے تنزلی کے بعد دوسری سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں، ان کی جگہ افغانستان کے مجیب الرحمان نے لے لی ہے۔
Josh Hazlewood, who picked up six wickets at 30 during the #AUSvIND ODI series, has moved to No.6 in the @MRFWorldwide ICC Men's ODI Bowling Rankings 🙌
AdvertisementFULL RANKINGS ➡️ https://t.co/lRP67a820b pic.twitter.com/5wZrViPhcU
— ICC (@ICC) December 10, 2020
انگلینڈ کے کرس ووکس اور جنوبی افریقی کگیسو ربادا بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ اور پاکستان کے محمد عامر ایک ایک درجے ترقی پاکر بالترتیب چھٹی اور ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
آسٹریلیا کے پیٹ کمنز دو درجے تنزلی کےبعد آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔نویں اور دسویں پوزیشن پہ بالترتیب نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری اور انگلینڈ کے جوفرا آرچر موجود ہیں۔
بلے بازوں کی فہرست میں ابتدائی چار پوزیشنز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔بھارت کے ویرات کوہلی اور روہت شرما،پاکستان کے بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر بالترتیب پہلی سے چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔
🔸 One 💯, two fifties
🏏 249 runs at 83Australia captain Aaron Finch, who was the top run-scorer in the #AUSvIND ODIs, has moved into the top five in the @MRFWorldwide ICC Men's ODI Batting Rankings 🙌 pic.twitter.com/U2ZSH5fDCW
— ICC (@ICC) December 10, 2020
آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ دو درجے ترقی پاکر پانچویں جبکہ جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے ایک درجے ترقی سے ساتویں پوزیشن حاصل کرلی ہےجبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دو درجے تنزلی سے آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے۔
نویں اور دسویں پوزیشن پر بالترتیب جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک اور انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News