Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلا ٹیسٹ، فہیم اشرف اور محمد رضوان نے ٹیم کو فالو آن سے بچالیا

Now Reading:

پہلا ٹیسٹ، فہیم اشرف اور محمد رضوان نے ٹیم کو فالو آن سے بچالیا

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کپتان محمد رضوان اور آل راؤنڈر فہیم اشرف نے پاکستان ٹیم کو فالو آن ہونے سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق  ماؤنٹ منگنوئی  میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ  میں پاکستان نیوزی لینڈ کےخلاف فالو آن سےبچنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے پہلی اننگز میں 431 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم تیسرے دن کے اختتام پر 239 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

فہیم اشرف 91 اور محمد رضوان 71 رنز بناکر نمایاں رہے۔عابد علی (25 )شان مسعود (10 ) کے علاوہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے 3  جبکہ ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور نیل ویگنر نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں

جھانوی کپور کی ورک آوٹ کرنے کی ویڈیو وائرل

بالی وڈ انڈسٹری میں میں قدم رکھنے والی نوجوان اداکارہ جھانوی کپور کی...

شاداب خان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

ٹیسٹ کرکٹر  شاداب خان چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ میدانوں سے باہر...

Advertisement

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی ۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں کپتان کین ولیمسن (124) کی سنچری کی بدولت 431 رنز بنائے تھے۔ان کے علاوہ بی جے واٹلنگ 73، روس ٹیلر 70 اور ہینری نکلز 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ نے 3 جبکہ محمد عباس، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر