آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔
آسٹریلیا کے مارنس لبوشین ایک درجہ ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے۔
↗️ Labuschagne moves to No.3
↗️ Root enters top five
↗️ Pujara moves up one spot to No.7AdvertisementThe latest @MRFWorldwide ICC Test Player Rankings for batting are out!
Full rankings: https://www.bolnews.com/urdu/sports/2021/01/100046/amp/ pic.twitter.com/49DbXmXznS
— ICC (@ICC) January 20, 2021
انگلینڈ کے جوروٹ چھ درجہ ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئے ۔پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلے گئے۔
بالرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر بدستور بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
ٹاپ ٹین بالرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
https://twitter.com/ICC/status/1351775833329790976
آل راؤنڈرز میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔
جیسن ہولڈر ایک درجہ ترقی پاکر دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ بھارت کے رویندرا جدیجا ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News