Advertisement

انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی

نگلینڈ  کی ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

مہمان ٹیم کراچی میں  دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز 14 اور 15 اکتوبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔  یہ دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز اسی روز کھیلے جائیں گے کہ جب انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رہی ہوگی۔

مسلسل دو روز  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے یہ کُل چاروں میچز(2 مینز ٹیموں کے اور 2 ویمنز ٹیموں کے) ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر منعقد ہوں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز 18، 20 اور 22 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

https://twitter.com/englandcricket/status/1347120870213505029

Advertisement

یاد رہے کہ انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ سال 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا تاہم ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی عالمی چیمپئن ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

شیڈول:

14 اکتوبر: پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی

15 اکتوبر: دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی

18 اکتوبر: پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی

20 اکتوبر: دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی

Advertisement

22 اکتوبر: تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version