Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ہائیکورٹ، بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا حکم معطل

Now Reading:

لاہور ہائیکورٹ، بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا حکم معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس مقدمہ  درج کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

درخواستگزار بابر اعظم کی جانب سے حارث عظمت ایڈووکیٹ  عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حامزہ مختار نے بابر اعظم کو بلیک میل کرنے کے لیے جھوٹی درخواست دائر کی تھی۔ خاتون 2018ء میں ہی بابر اعظم سے صلح کر کے معاملے ختم کر چکی تھیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ  پولیس نے بھی حامزہ مختار کو دھمکی آمیز کالز موصول ہونے سے متعلق منفی رپورٹ پیش کی تھی۔ سیشن عدالت نے شواہد کے بغیر بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

Advertisement

درخواست میں استدعا کی گئی کہ بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے حکم پر عملدرآمد روکا جائے اور اندراج مقدمہ کی کارروائی غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائے۔

عدالت نے بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا حکم معطل کر تے ہوئے ایس ایچ او نصیر آباد اور حامزہ مختار کو نوٹس جاری کر کے 8 فروری کو جواب طلب کر لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر