
پاکستان سپر لیگ میں ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔
ذرائع کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے آغاز سے قبل ہی ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی کی کھلاڑیوں کو احتیاط برتنے کی وارننگ دے دی۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ کسی کھلاڑی کو ایونٹ خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز دو کھلاڑیوں نے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کی تھی، اثرات ظاہر ہونے پر ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کھلاڑی کو 10 دن قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے۔ کھلاڑی کے 2 قرنطینہ ٹیسٹ منفی آنا ضروری ہیں۔
کھلاڑی کا ممکنہ تعلق پشاور زلمی سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News